اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حرم امام حسین (ع) کے عہدہ داروں نے اعلان کیا ہے کہ ۱۸۰۰ محافظین حرم کربلا کے مقدسات کی حفاظت اور دھشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حرم مطہر کے ایک عہدہ دار حاج فاضل عوز نے کہا ہے: صدائے مرجعیت پر لبیک کہتے ہوئے ۱۸۰۰ جوانوں نے گزشتہ چند دنوں میں فوجی ٹریننگ حاصل کر کے کربلا کے مقدس مقامات کی حفاظت کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: جو لوگ تکفیری گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے فوجی ٹریننگ حاصل کرنا چاہیں حرم مقدس حسینی (ع) کی جانب سے انہیں ٹریننگ دی جائے گی۔






















۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲