اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری حکام اور پولیس کے ذرائع نے کہا کہ ممکنہ طور سیکڑوں قیدی فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس ترجمان گیری ڈیسروزيرز نے کہا کہ دارالحکومت کے شمال مشرق میں واقع جیل کے 889 قیدیوں میں سے کتنے قیدی فرار ہو گئے ہیں اس بارے میں ابھی کوئی تصدیق نہیں کی جا سکتی لیکن انہوں نے بتایا کہ دس قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مقامی شہریوں نے اےایف پی کو بتایا کہ جیل میں شدید فائرنگ شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد بعد سیکڑوں قیدی جیل سے باہر نکل کر ہر طرف بھاگ رہے تھے۔ اس حملے میں جیل کی حفاظت پر تعینات گارڈز کو گولیاں لگی ہیں۔
پولیس ترجمان گیری ڈیسروزيرز نے صحافیوں کو بتایا کہ جیل پر حملے کا ہدف اس جیل میں قید تاجر كلفرڈ برینٹ کو آزاد کرانا تھا جو دو بچوں کے اغوا کے الزام میں 2012 سے جیل میں بند تھا۔ ہیٹی کی حکومت نے برینٹ کو پھر سے پکڑنے میں مدد دینے والے کو 20 ہزار ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
.......
/169