12 اگست 2014 - 05:36
یورپی یونین پرعائد پابندیاں عالمی قوانین کے دائرے میں ہیں

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو کی جانب سے یورپی یونین کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیاں عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کے دائرے میں ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کو کہا کہ یہ پابندیاں قومی سلامتی کی وجہ سے روس کی جانب سے عائد کی گئی ہیں اور وہ ممالک کہ جنہوں نے روس پر پابندیاں عائد کی ہیں، اچھے شریک نہیں ہیں۔ لاوروف نے مشرقی یوکرین میں کی ایف کی فوجی کارروائی کا مقصد و ہدف، روس کی فوج پر دباؤ ڈالنا قرار دیا اور کہا کہ یوکرین کے لئے انسان دوستانہ امداد میں رکاوٹ پیدا کرنے کے تمام بہانے دور کردیئے گئے ہیں اور کی ایف کے لئے مدد ارسال کرنے کے تمام سمجھوتوں پر اتفاق ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں روس نے ایک انسان دوستانہ امداد کی کھیپ مشرقی یوکرین روانہ کی تھی تاکہ مشرقی یوکرین میں عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے نمایندوں کے ساتھ تعاون کی راہ ہموار ہوجائے۔

.......

/169