12 اگست 2014 - 05:33
عراق میں حیدرالعبادی کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت

عراق کے صدر نے حیدر العبادی کو ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دے دی ہے۔ عراق کی نئی کابینہ کی تشکیل پر مامور وزیراعظم نے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف اپنے ملک کے عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر نے حیدر العبادی کو ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دے دی ہے۔ عراق کی نئی کابینہ کی تشکیل پر مامور وزیراعظم نے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف اپنے ملک کے عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کی نئی کابینہ کی تشکیل پر مامور وزیراعظم حیدر العبادی نے پیر کو عراق کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی تقریر میں تاکید کی کہ عراق کے تمام عوام لازمی طور پر دہشتگردوں کی جانب سے شروع کیئے جانے والے دہشتگردانہ اقدامات کے مقابلے میں متحد ہوجائیں۔ عراق کی نئی کابینہ کی تشکیل پر مامور وزیراعظم حیدر العبادی نے عراق کے تمام عوام سے اپیل کی کہ مزاحمت اور استقامت کے ساتھ عراق سے دہشتگردوں کو نکال باہر کریں۔
واضح رہے کہ عراق کے صدر نے اس ملک کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حیدر العبادی کو عراق کی نئی کابینہ کی تشکیل پر مامور کیا ہے۔ عراق کے نیشنل الائنس نے پیر کے دن اس الائنس کے ایک رہنما اور حکومت قانون الائنس کے سرکردہ رکن کو وزیراعظم کے منصب کے لئے نامرذ کیا ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ حالیہ چند مہینوں کے دوران عراق کے کئی علاقوں پر دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے قبضہ کر رکھا ہے۔

.......

/169