11 اگست 2014 - 15:22
امریکہ براہ راست عراقی کردوں کو مسلح کررہا ہے

امریکی حکومت کے ایک ا علی عہدیدار نے کہا ہےکہ امریکہ نے براہ راست عراقی کردوں کو مسلح کرنا شروع کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام فاش نہ کئےجانے کی شرط پر بتایا ہےکہ حکومت اوباما نے عراقی کردوں کو براہ راست مسلح کرنا شروع کردیا ہے۔ دوسری طرف امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے دعوی کیا ہےکہ عراق میں داعش کے خلاف امریکہ کے حملے بڑے موثر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ عراق میں امن و سیکیورٹی بحال کرنے کے دوسرے راستوں کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔ امریکہ نے گذشتہ روز سے عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کی ہے۔

.......

/169