اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آج پاکستان کے وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اسلام اباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم کے زیر صدارت منعقد ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کرنے والی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے دہشت گری کے خاتمے تک آپریشن کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ قومی سلامتی کونسل کے اس غیر معمولی اجلاس میں بری فوج کے سربراہ، ڈی جی آئی ایس آئی، چاروں وزرائے اعلیٰ اور پارلیمانی لیڈران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض نے سیاسی رہنماؤں کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل محمد ظہیر الاسلام ، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔ شرکاء کو آپریشن ضرب عضب میں اب تک کلیئر کیے جانے والے علاقوں کےبارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا ہے کہ نواز شریف نے عمران خان اور علامہ طاہرالقادری کی احتجاج کو روکنے اور اس تاّثر کو ختم کرنے کے لیے یہ اجلاس منغقد کیا ہے کہ فوج انکے ساتھ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲