9 اگست 2014 - 14:20
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دس دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں گذشتہ روز فرنٹئرکور کے قافلے پر حملے کے بعد، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم دس دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں گذشتہ روز فرنٹئرکور کے قافلے پر حملے کے بعد، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم دس دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرنٹئر کور کا قافلہ کراچی سے سرحدی علاقے مند جارہا تھا کہ راستے میں اسے نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان کے حملہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق حملے میں دو ایف سی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر چھ زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔
پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔

.......

/169