اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں آج تکفیری دہشتگردوں نے دو زبردست بم دھماکے کئے ہیں جن میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک سو بیس تک پہنچ گئي ہے۔ رپورٹ کے مطابق کاظمین میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ کاظمین کے چیک پوسٹ کے پاس ہونے والی تکفیری دہشتگردی میں سترہ افراد جاں بحق اور اڑتیس زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بم دھماکہ کاظمین کے قریب جدہ نامی چیک پوسٹ پر ہوا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ کرکوک میں امام بارگاہ میں ہونے والے تکفیری دہشتگردانہ بم دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد گيارہ تک پہنچ گئي ہے اور ستاون افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بم دھماکہ ترکمن شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ ترکمن علاقوں پر وہابیت کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں کا قبضہ ہوچکا ہے۔ اکثر ترکمن پناہ گزینوں نے مسجدوں اور امام بارگاہوں میں پناہ لے لی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲