اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق فاکس نیوز ٹی وی چینل کے صحافی اسٹیو ڈوسی نے امریکی صدر کو افغانستان میں تشدد اور جنرل گرین کی ہلاکت کا ذمے دار قرار دیا ہے۔ اسٹیو ڈوسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں رونما ہونے والے واقعات توقع کے مطابق رونما ہو رہے ہیں۔ اسٹیو ڈوسی نے منگل کے دن افغانستان ملٹری کالج کابل میں ہونے والے واقعہ کو ایک بڑی ٹریجڈی قرار دیا جس میں ایک افغان باشندے نے فوجی لباس پہن کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک امریکی جنرل ہلاک اور پندرہ فوجی شدید زخمی ہوگئے۔ اسٹیو ڈوسی نے افغانستان میں امریکی پالیسی کے بارے میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ افغانستان میں جاری تشدد کی وجہ سے باراک اوباما کو قصور وار قرار دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲