اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ میں ۷۲ گھنٹے کی جنگ بندی کے بعد لوگوں نے ملبوں کے نیچے دھبی ہوئی لاشوں کو نکالنا شروع کر دیا۔
غزہ کے لوگوں نے اس جنگ بندی کو غنیمت سمجھتے ہوئے ملبوں کے نیچے اپنے عزیزوں کی دھبی لاشوں کو تلاش کیا اور پانچ ایسی لاشوں کو نکالا جو ان علاقوں میں ملبوں کے نیچے دھبی ہوئی تھی جہاں ایمبولینس نہیں جا سکی یا صہیونی حملوں نے اتنا موقع نہیں دیا کہ وہ لاشوں کو اٹھا سکے۔
اطلاعات کے مطابق شدت گرمی کی وجہ سے لاشوں کی بدبو پورے علاقے میں پھیل گئی اور امدادی کمیٹی کے لیے اس طرح کی لاشوں کا اٹھانا بہت مشکل ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے ۲۹ دن کی صہیونی بربریت کے دوران تاہم 1867 شہید ہوئے ہیں جن میں اسلامی مزاحمت کے مجاہدوں کے علاوہ 426 بچے، 245 عورتیں اور اور 79 مسن افراد شامل ہیں جبکہ 9563 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔











...............
242