6 اگست 2014 - 13:37
بحرینی شیعوں کے خلاف آل خلیفہ کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے

حکومت آل خلیفہ اپنے ایک خاص منصوبے کے تحت بحرینی شیعوں کے خلاف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق نے اعلان کیا ہے کہ حکومت آل خلیفہ نے بحرین کے فقط ۳۱افراد کو اس ملک کی شہریت سے محروم کرنے پرہی اکتفانہیں کیا ہے بلکہ آیت اللہ شیخ حسین النجاتی کواس ملک سے نکال باہرکرنےکا اقدام کیا ہے اوراس منصوبے کا مقصد بحرین کے شیعوں کو ٹارگٹ بنانا ہے تاکہ ایک خاص پلاننگ کے تحت ان کی شہریت کو باطل قراردے دیا جائے۔
قابل ذکرہے کہ آل خلیفہ کی انٹیلی جنس سروس نے دوایسے بحرینی شہریوں کو ایمیگریشن اورپاسپورٹ آفس میں بلایا ہے کہ جن کی شہریت باطل ہوچکی ہے اوران سے کہا ہے کہ وہ ایمیگریشن اوراقامت کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کی بنا پرسات اگست کوعدالت میں پیش ہوں۔
الوفاق نے اس بات پرزوردے کرکہا ہے کہ حکومت آل خلیفہ بعض بحرینی شہریوں کی شہریت کے حقوق کوسلب کرنے کے بعد انہیں ان کے انتہائی ابتدائی انسانی حقوق سے بھی محروم کررہی ہے۔
اس جمعیت نے اعلان کیا ہے کہ ان شہریوں کوا پنے وطن میں رہنے کا حق حاصل ہے اوریہ ایک ایسا انسانی حق ہے کہ جسے بین الاقوامی قوانین میں تسلیم کیا گیا ہوا ہے اوراسے ظالمانہ اورجابرانہ احکام اورقوانین کے ساتھ باطل نہیں کیا جاسکتا ہے۔
قابل ذکرہے کہ آل خلیفہ نے ۶نومبر۲۰۱۲ء کو بحرین کے ۳۱شیعہ عالم دین اورسیاستدانوں اوران کے خاندان والوں کی شہریت کوباطل قراردے دیا تھا۔

.......

/169