6 اگست 2014 - 10:16
لبنان میں دہشتگردانہ کارروائي کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان کے مشرق میں عرسال کے علاقے میں دہشتگرد گروہوں کی حالیہ سرگرمیاں کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان کے مشرق میں عرسال کے علاقے میں دہشتگرد گروہوں کی حالیہ سرگرمیاں کی مذمت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے  لبنان کی حکومت، فوج اور قوم خاصطور پر عرسال علاقے میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں شہید و زخمی ہونے والے کے اہل خانہ کے لئے اظہار ہمدردی کا اعلان کیا۔ مرضیہ افخم نے لبنان میں امن و استحکام کے حوالے سے ایران کی جاری حمایت پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ لبنان اپنے تمام سیاسی گروہوں کے باہمی اتحاد اور قومی یکجہتی کے ساتھ اس حساس مرحلے کو سر کرلے گا۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے علاقے کے امن و استحکام کے لئے تکفیری گروہوں کے خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، وضاحت کی کہ دہشتگردی اور ان کے حامیوں کے خلاف مہم، علاقائی و عالمی تعاون کے عزم و ارادے کی خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ لبنان کی فوج رواں ہفتے کے آغاز سے اس ملک کے سرحدی علاقے عرسال میں دہشتگردوں کے ساتھ نبرد آزما ہے اور ہونے والی جھڑپوں میں 16 لبنانی فوجی شہید اور 22 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲