6 اگست 2014 - 09:46
ایران:  اسرائیل تیسری ذلت آمیز شکست پر مجبور ہوا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا پسپائی پر مجبور ہونا، اس جعلی حکومت کے لئے، تیسری ذلت آمیز شکست پر منتج ہوا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنرل مسعود جزائری نے غزہ کی جنگ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ غزہ کی 22 روزہ اور 8 روزہ جنگوں میں صہیونیوں کی تاریخی شکست کے ساتھ، موجودہ 30 روزہ جنگ میں صہیونیوں کی ذلت آمیز شکست نے صہیونی حکومت کے شکست ناپذیر ہونے کے طلسم کو ہمیشہ کے لئے توڑ دیا ہے۔ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر، جنرل مسعود جزائری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ڈیموکریسی اور فلسطینی سرزمینوں کے عوام کی اکثریت کی خواہشات پر مبنی ایک پر راہ حل کی امید نہ ہونے کے برابر ہے، وضاحت کی کہ فلسطین کے عوام کی جدوجہد کے طریقے کار میں اسٹراٹیجیک تبدیلی کے ساتھ، غاصب قوتیں نئے چیلنجوں میں گرفتار ہوسکتی ہیں۔ جنرل مسعود جزائری نے کہا کہ غزہ کے مجاہدین اور عوام کی مزاحمت کہ جس نے اپنی تمام توانائیوں کا مظاہرہ بھی نہیں کیا، کے مقابلے میں اسرائیل کی فوج کی شکست نے، افغانستان، شام، عراق اور لبنان میں امریکہ اور صہیونیوں کی ناکامیوں کی تاریخ کی فہرست میں ایک نئے باب کا اضافہ کردیا ہے۔

.......

/169