5 اگست 2014 - 17:22
ایران کے عدلیہ کے سربراہ کی انسانی حقوق کے سلسلے میں امریکی دوغلی پالیسی پر تنقید

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے انسانی حقوق کے مسئلہ کے بارے میں مغرب کے دوہرے معیار پر شدید تنقید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے آج صبح تھران میں اسلامی انسانی حقوق اور کرامت انسانی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں غزہ میں صہیونی حکومت کے انسانیت سوز مظالم و جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کہ انسانی حقوق کے دفاع کا دم بھرتا ہے، غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم کی حمایت کررہا ہے اور امریکہ نے حال ہی میں صہیونی حکومت کو 250 میلین ڈالر کا انعام بھی دیا ہے۔ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے غزہ میں صہیونی حکومت کے وحشیانہ مظالم کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ابھی تک غزہ میں 1800 سے زیادہ فلسطینی شہید اور  9400 زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ اور اس مغربی اتحادی انسانی حقوق کے دفاع کا دم تو بھرتے ہیں لیکن عملی طور پر اس حوالے سے ان کا رویّہ دوہرے معیار کا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ آج پانچ اگست اسلامی انسانی حقوق اور کرامت انسانی کا عالمی دن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲