5 اگست 2014 - 15:58
مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر صہیونی حملے جاری+ تصاویر

فلسطینی وزیر اوقاف نے فلسطین میں اسلامی مقدسات پر صیہونی حملوں کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے اوقاف اور مذہبی امور کے وزیر شیخ یوسف ادعیس نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ رواں سال جولائی کے مہینے میں فلسطین میں 243 مرتبہ اسلامی مقدمات پر حملے ہوئے ہیں۔  فلسطین کے اوقاف و مذہبی امور کے وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیل کی حکومت اسلامی مقدسات پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کی واضح مثال صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں درجنوں مساجد کو تباہ کرنے کا اقدام ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے حملوں میں صرف غزہ میں 41 مساجد تباہ ہوئی ہیں جبکہ  120 مساجد کو  نقصان پہنچا ہے جبکہ 10 مقبرے اور تین اسلامی مرکز مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

بدھ کے روز بھی صہیونی فوجیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کر کے ۱۰ نمازیوں کو زخمی کر دیا اطلاعات کے مطابق آج صبح بھی نمازیوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز ادا نہیں کرنے دی جس کی وجہ سے فلسطینیوں نے مسجد الاقصیٰ کے اطراف کی سڑکوں پر نماز صبح پڑھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲