اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عسکری تنظیم داعش سے وابستہ دہشتگردوں نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں عراقی فوجیوں سمیت ملیشیا کے 23 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ان دنوں یہ دوطرفہ تصادم کے حوالے سے سخت خطرناک ہے۔
فوجی اور طبی ذرائع کے مطابق داعش کے دہشتگردوں نے جرف السخر کے قصبے میں رات دیر سے مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں 11 فوجی اور 12 دہشتگردوں ہلاک ہو گئے۔
اس واقعے کے بعد فوج کے جہادیوں کے خلاف ایک آپریشن میں سات مزید فوجی ہلاکت سے دوچار ہو گئے، فوج نے یہ کارروائی جرف السخر اور لطیفیہ میں کی تھی۔
.......
/169