اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ پاکستان کے بےروزگاری، مہنگائی، لاقانونیت، بدامنی اور سیاسی اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال عوام کے لئے نوید سحر ثابت ہوگا ان کا کہنا تھا پاکستان پربرسوں سے مسلط خاندانی سیاست وسیاسی فرعونوں کے اقتدار کے خاتمے کا وقت قریب آ پہنچاہے اب اس ملک پر عوام کی حکمرانی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور چوہدری برادران سے منہاج سیکرٹریٹ پر انقلاب مارچ کے حوالے سے بلائے گئے مشاورتی اجلاس کے بعد صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں صوبائی کابینہ کے اراکین و علما کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اس کرپٹ اور استحصالی نظام کیخلاف بھر پور عوامی جدوجہد کریگی ۔راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ اب پاکستانی عوام ملکی سلامتی وبقا اور پاکستان کو دنیا کا مثالی ملک بنانے کیلئے جلد ان معاشی قارونوں،سیاسی فرعونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کیخلاف علم بغاوت بلند کریگی ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کابینہ اور پنجاب کے صوبائی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس 03 اگست کو لاہور میں طلب کر لیا ہے جس میں انقلاب مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲