اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لندن کے العرب اخبار کے مطابق المتحدوں الائنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ رپورٹیں کہ موصل بٹالین کو ایران میں ٹریننگ دی جارہی ہے داعش دہشتگردوں کے مفاد میں ہے۔ عراق کے سابق اسپیکر نے موصل بٹالین نامی ایک مسلح گروہ بنایا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ گروہ داعش سے مقابلے کے لئے بنایا گيا ہے۔ عراق کی بہت سی شخصیتوں نے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔ حکومت قانون اتحاد کے رکن علی الشلاۃ کا کہنا ہےکہ موصل بٹالین کی تشکیل آئين کے برخلاف ہے۔ بعض سیاسی مبصرین کا کہنا ہےکہ اسامہ نجیفی جنہیں عوام ملک کا خائن سمجھتے ہیں انہوں نے مسلح گروپ بنا کر اپنے اعتبار آبرو رفتہ کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲