اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پیشہ ورانہ گروپس نامی اسلامی یونین میں فلسطینی یوتھ میڈیا اجتماع نے اپنے بیانیے میں کہاہے کہ غزہ کی پٹی پرصہیونی حکومت کے مسلسل حملوں کے دوران دس نامہ نگارشہید اورتقریبا بیس دیگرنامہ نگارزخمی ہو چکے ہیں۔
اس بیانیے میں آیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں فلسطین کے صحافیوں اورمیڈیا کے انسٹی ٹیوٹس کے خلاف صہیونی حکومت نے بہت زیادہ حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں صحافیوں کے سولہ گھر اورپندرہ دفاترتباہ ہوچکے ہیں۔
اس بیانیے کی بنا پر چودہ سے زائد ریڈیوچینلز،سیٹلائٹ چینلز اورویب سائٹس کودھماکوں سے اڑا دیا ہے یا ان کی لہروں میں خلل ایجاد کیا گیا ہے۔
اس بیانیے میں آیا ہے کہ اردن کے مغربی کنارے ،بیت المقدس اورفلسطین کے دیگرشہروں اوردیہاتوں میں موجود صحافیوں پرصہیونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس اجتماع نے فلسطینی صحافیوں اورشہریوں پرصہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔
.......
/169