ابنا: شام کے وزير خارجہ وليد المعلم نے کہا ہے کہ دمشق اس سے پہلے علاقے ميں مسلط کردہ دہشت گردي کے خطرات کي بابت خبردار کرچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک امريکا اور مغرب کي جانب سے دہشت گردوں کي حمايت کا سلسلہ جاري رہے گا اس وقت تک شام ميں بدامني اور تشدد آميز واقعات ميں کمي نہي آسکتي ۔
انہوں نے کہا کہ دنيا کے مختلف علاقوں سے کم سے کم اسي ہزار دہشت گردعناصر، دہشت گرد گروہوں سے جڑے ہوئے ہيں ۔دوسري جانب چين کے اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے کالم "شام ميں بدامني، دوغلي پاليسيوں کا نتيجہ "کے عنوان سے شام کے وزير خارجہ وليد المعلم کے حوالے سے لکھا ہے کہ دہشت گردوں کے حامي، دہشت گردوں کے جرائم کو نظر انداز کرکے شام کے حالات کو مزيد خراب کرنا اور شام کو تاريکي کے دور ميں دوبارہ واپس لے جانا چاہتے ہيں ۔
اس رپورٹ ميں آيا ہے کہ دہشت گردوں کے جرائم نے خواتين اور بچوں سميت ثقافتي، صنعتي اور اقتصادي ڈھانچوں کو اپني لپيٹ ميں لے ليا ہے.
.......
/169