2 اگست 2014 - 08:49
طالبان سے مذاکرات کے حامی حکومت سے مذاکرات کیوں نہيں کرتے

پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے حامی حکومت سے بات کرنے کے لئے کیوں تیار نہيں ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے حامی حکومت سے بات کرنے کے لئے کیوں تیار نہيں ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں ماہ آزادی کی افتتاحی تقریب کے دوارن صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان سے حکومت کا ایک ماہ سے رابطہ ہے اور اب دیگر سیاسی قائدین سے بھی مذاکرات کے لئے مدد لی جائے گی۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پر قوم کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان کے وفافی وزيرریلوے نے کہا کہ  عمران خان ہزاروں لوگوں کی جان لینے والے طالبان سے تو مذاکرات کے حامی ہیں، حکومت سے مذاکرات میں کیا مسئلہ ہے؟۔ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ طاقت سے مطالبات منوانے کی بجائے بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲