اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے ٹی وی چینل آفاق العراق نے رپورٹ دی ہے کہ موصل میں داعشی ٹولے نے اب قرآن کریم کی بے احترامی شروع کر دی ہے۔ داعشی عناصر قرآن کریم کی بعض آیتوں کو حذف کر رہے ہیں۔
اس ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق داعش نامی دھشتگرد ٹولہ اس بات کا دعویدار ہے کہ وہ قرآن کریم کی ان آیتوں کو حذف کرنا چاہتا ہے جو مسلمان علماء کے ذریعے دیگر ادیان جیسے عیسائیت اور یہودیت کے سلسلے میں تحریف کی گئی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق داعش قرآن کریم کے سورہ الکافرون اور آیات تطہیر کو بھی قرآن کریم سے حذف کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ تکفیری ٹولہ داعش ایسے حالات میں قرآن کریم کی بے احترامی کر رہا ہے کہ اس نے اس سے پہلے شہر موصل میں واقع تمام انبیاء کے مزاروں، مسجدوں اور امام بارگاہوں کو مسمار کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲