اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ (آر۔ ٹی۔ بی۔ ایف) نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے وزیر خارجہ ڈیڈیہ رینڈرز نے گذشتہ روز ایک بیان میں عراق میں عیسائیوں کے خلاف جاری تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس بیان میں عراق میں دہشتگرد تکفیری گروہ کے اقدامات پر شدید تنقید کے ساتھ آیا ہے کہ عراق میں ہزاروں عیسائیوں کی دہشتگرد گروہ داعش کے زیر قبضہ علاقوں سے نقل مکانی نہایت ہی تشویشناک ہے اور یہ غیر انسانی اقدامات کسی صورت قابل برداشت نہیں ہیں۔ بیلجیئم کے وزیر خارجہ نے اسی طرح عراق میں عیسائی اقلیتوں کی حمایت کے لئے یورپی یونین کی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے شہر موصل میں دہشتگرد گروہ داعش نے عیسائیوں اور اپنے مخالفین پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲