اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ شیخ الازهر کے نائب شیخ عباس شومان نے عراق میں دھشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں مقامات مقدسہ کے انہدام کی شدید مذمت کی اور کہا: اولیاء الھی کی قبروں کی بے احترامی مکمل طور سے لائق مذمت ہے، کسی بھی مذھب و عقیدہ کے ماننے والے کو ان مقامات کی توہین کا حق نہیں بلکہ سبھی اس کا احترام کریں ۔
انہوں نے مزید کہا: ان اقدامات کا مقصد شدت پسندی اور اختلافات کی آگ بھڑکانا ہے کیوں کہ تمام آسمانی ادیان اس طرح کے اقدامات کو حرام جانتے ہیں، اسلام کے نام پر اسلامی مقدسات کو منہدم کرنے والے، شدت پسندی اور اختلافات کو ہوا دینے والے اسلامی تعلیمات و دین سے بے بہرہ و لاعلم ہیں ۔
شیخ شومان نے تاکید کی کہ اگر انہیں اسلام یا اسلامی تعلیمات سے واقفیت ہوتی تو اس طرح کے اقدامات نہ کرتے ۔
شیخ الازهر مصر کے نائب نے مزید کہا: انبیاء و اولیاء الھی کے مقبروں کی کھدائی اور توحید الھی کے بہانے ان کی بچی ہوئی ہڈیوں کو نامعلوم جگہ منتقل کرنا، ناقابل بخشش جرم اور لائق مذمت ہے نیز آسمانی شرعیت، عوامی ثقافت اور عالمی و اخلاقی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے حکومت و ملت عراق سے دھشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی تاکید کی اور کہا: ملت عراق، خوارج زمان اور جہنم کے کُتّوں کو اولیاء و انبیاء الھی کے مقبرے کے انھدام کا موقع نہ دیں ۔
شیخ شومان نے تاکید کی: ملت اسلامیہ کے جوانوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ انبیاء و اولیاء الھی اور صالحین کی قبروں کے انھدام کے سلسلہ میں موجود منحرف افکار کے دھوکے میں نہ آئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ختم خبر/242