31 جولائی 2014 - 13:43
اسلامی ملکوں میں جاری بحران کا راہ حل باہمی اتحاد

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ اسلامی ملکوں کا اتحاد، اسلامی ریاستوں میں جاری بحرانی حالات کو دور کرسکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ اسلامی ملکوں کا اتحاد، اسلامی ریاستوں میں جاری بحرانی حالات کو دور کرسکتا ہے۔ ابراہیم آقا محمدی نے ایسنا کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کے لئے عالمی سرگرمیاں انجام دی جائیں، کہا کہ تھران میں اسلامی پارلیمانی یونین کے ٹرائيکا کے اجلاس کا انعقاد ایک اچھا اقدام تھا کہ ایران کی پارلیمنٹ نے فلسطین کے عوام کے نصب العین کی حمایت میں انجام دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ تسلط پسند نظام، اسلامی ملکوں کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے کہا کہ عالم اسلام قطعی طور پر اسلامی ملکوں کی مشکلات کو حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲