31 جولائی 2014 - 11:13
داعش نے ۱۰۰ عیسائی عورتوں کی عزتیں لوٹ کر ان کے سر قلم کر دیے

عراق کے شہر موصل سے موصولہ خبروں کے مطابق دولت اسلامی عراق و شامات (داعش) نامی تکفیری دہشت گرد جماعت نے، کچھ عیسائیوں کو گرفتار کیا اور انہیں مسلمان ہونے پر مجبور کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شہر موصل سے موصولہ خبروں کے مطابق دولت اسلامی عراق و شامات (داعش) نامی تکفیری دہشت گرد جماعت نے، کچھ عیسائیوں کو گرفتار کیا اور انہیں مسلمان ہونے پر مجبور کیا، لیکن عیسائیوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا کہ اس کے بعد داعش کے دہشت گردوں نے مردوں کے سر کاٹ دیے اور ان کی عورتوں کی عزتیں لوٹنے کے بعد ان کو بھی قتل کر دیا ۔
قابل ذکر ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے اس حال میں اس چیز کا فخر کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ خداوند متعال قرآن مجید میں فرماتا ہے،لا اکراہ فی الدین ،یعنی کسی کو زبر دستی مسلمان نہیں کیا جا سکتا۔
دوسری طرف عراقی ذرائع نے اسی کے مانند رپورٹ میں لکھا ہے: موصل میں بہت سارے عیسائی گھرانے دردناک اور وحشیانہ انداز میں اپنے سر پرستوں کو کھو چکے ہیں اور ان کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر مسلمان نہ ہوئے تو ان کے سر بدن سے جدا کر دیے جائیں گے!
داعش کے مخالف ان عراقی ذرائع کا کہنا ہے: کچھ عیسائی وحشیگری کی بنا پر بظاہر مسلمان ہو گئے ہیں اور انہوں نے بھرے مجمع میں کلمہء شہادتین پڑھا ہے ۔
اسی سلسلے میں عراق کے عیسائیوں کی کمیٹی نے ایک سرکاری بیان میں پاپ سے خطاب کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے اس وحشیگری کے خلاف اقدام کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲