27 جولائی 2014 - 12:23
اسرائیلی فوجی افسر کا اعتراف، حماس کے مجاہدین تربیت یافتہ ہیں/ تاھم 80 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج کے ایک افسر نے کہا کہ انہوں نے ہم پر ہر طرح سے حملہ کیا ہے۔ ہم پر گھات لگا کر حملے کیے گئے ہیں اور میزائل بھی داغے گئے ہیں جبکہ گدھوں اور کتوں کے ذریعے بھی ہم پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ یہ ایک مشکل چیلنج ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ باوثوق ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹنٹ کرنل پیٹر لرنر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ حماس کے مجاہدین تربیت یافتہ ہیں، ان کے پاس سپلائز کی کوئی کمی نہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔ ہمارا مقابلہ ایک مضبوط دشمن سے ہے۔
انہوں نے کہا 'ہمیں اس حوالے سے حیرت نہیں کیوں کہ ہم جانتے تھے کہ وہ اس جنگ کے لیے تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے سرنگوں میں گزشتہ دو، تین سال کے دوران سرمایہ کاری کی ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ انہوں نے گزشتہ آٹھ سال کے دوران زیر زمین غزہ قائم کردیا ہے۔
آف دی ریکارڈ گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ایک افسر نے کہا کہ انہوں نے ہم پر ہر طرح سے حملہ کیا ہے۔ ہم پر گھات لگا کر حملے کیے گئے ہیں اور میزائل بھی داغے گئے ہیں جبکہ گدھوں اور کتوں کے ذریعے بھی ہم پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ یہ ایک مشکل چیلنج ہے۔
ذرائع کے مطابق حماس کے مجاہدین نے سرنگوں، میزائلوں و دیگر جنگی آلات استعمال کرتے ہوئے اب تک 80 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے جو کہ گزشتہ اسرائیل فلسطین تنازعے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲