26 جولائی 2014 - 13:22
حماس نے مزید دس اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا

فلسطینی مجاہدین نے مزید دس اسرائيلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ مجاہدین نے جمعے کے دن سہ پہر کے وقت غزہ پٹی کے شمال مشرقی علاقے میں کم از کم دس اسرائيلی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔  اس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد تقریبا اسّی ہو چکی ہے جن میں سے کم از کم دس اسرائیلی فوجی جمعےکے دن بیت حانون میں ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت حالیہ حملوں کے دوران ہلاک یا گرفتار ہونے والے اپنے فوجیوں کی صحیح تعداد بتانےسے گریز کرتی ہے ۔ لیکن اس کے باوجود اسرائيلی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ اٹھارہ دنوں سے جاری حملوں کے دوران چھتیس اسرائيلی فوجی ہلاک ہوچکےہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲