اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم نے تاکید کی ہےکہ استقامت کے میزائیل خود فلسطینیوں نے ہی تیار کۓ ہیں۔ جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داود شہاب نے جمعے کے دن لبنان کے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہاکہ فلسطینی مجاہدین صیہونی حکومت کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں جو میزائيل استعمال کر رہے ہیں ان میں سے زیادہ تر میزائیل خود فلسطینیوں نے تیار کۓ ہیں اور استقامت نے اس میدان میں پیشرفت کی ہے۔ جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داود شہاب نے مزید کہا کہ جو کوئی فلسطین کے سلسلےمیں اپنا فرض ادا کرنا چاہتاہے اسے فلسطین کی استقامت اور ملت کی حمایت کا راستہ اختیار کرنا چاہۓ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲