25 جولائی 2014 - 13:43
اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کی منظوری مل گئی

پاکستان کی حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری یکم اگست سے آئندہ تین مہینوں کے لئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پاکستان کی  حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری یکم اگست سے آئندہ تین  مہینوں کے لئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ پاکستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابقوفاقی حکومت نے آئین کا آرٹیکل 345 نافذ کرتے ہوئے اسلام آباد کی سیکیورٹی یکم اگست سے 3 ماہ کے لئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کا سہارا لیا ہے اور حکومت ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کو سول حکومت کی مدد کے لئے بلا سکتی ہے جبکہ حکومت کے اس اقدام کو ملک کی کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو کوئی درخواست نہیں ملی تاہم پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں احتجاج کرنے دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی سعودی عرب سے وطن واپسی پر ہوگا۔واضح رہے کہ آرٹیکل 245 کی رو سے جہاں یہ آرٹیکل نافذ ہوگا وہاں  ہائیکورٹ آئین کے آرٹیکل ایک سو ننانوے کےتحت خود کو حاصل اختیارات بھی استعمال نہیں کرسکتی جبکہ عدالت کو حاصل اختیارات کے تحت اگر کوئی کارروائی جاری ہے تو وہ بھی اس مدت  کےلیے معطل رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲