اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصل میں داعش کےشدت پسندوں نےحضرت یونس علیہ السلام کے مزار اور اس کے احاطے میں موجود مسجد کو دھماکےسےشہید کردیا، دھماکےسےمتعددقریبی عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق عراقیوں نے 1990 کی دہائی میں مسجدکی تعمیر نوکرائی تھی۔ شدت پسندوں نے پہلے مزار کے احاطے میں موجود مسجد خالی کرائی، حملےسے قبل سے5 سو میٹر تک سڑکیں بند کردی گئیں تھیں۔ موصل میں گزشتہ ایک ماہ کےدوران انبیاء، صحابہ اور اسلامی شخصیات کے 30 مزارات شہید کیے جا چکے ہیں۔ آثار قدیمہ کی سائٹ کے مطابق یہ مسجد آٹھویں صدی عیسوی میں تعمیرکی گئی تھی۔







.......
/169