ابنا: اسرائیلی بربریت مسلسل 17 ویں روز بھی جاری ہے اور تازہ ترین کارروائی میں اسرائیلی بمباری سے مزید 18 فلسطینی شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی ٹینکوں نے علی الصبح غزہ میں ٹینکوں کی مدد سے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 18 فلسطینی شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے جس کے بعد اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 714 ہوگئی ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی کارروائی میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ حماس کے سربراہ خالد مشعل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے لوگوں کو صہیونی افواج کے خلاف کامیابیاں مل رہی ہے، حماس کے جوان اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر رہے ہیں جب کہ صہیونی فوج عام شہریوں کو شہید کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ایک ہی صورت میں جنگ بندی ممکن ہے کہ جب صیہونی افواج غزہ کے 18 لاکھ نہتے فلسطینیوں کا محاصرہ ختم نہیں کرتے، ہم جنگ بندی کے کسی بھی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے جس میں غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی بات نہ کی گئی ہو۔
.......
/169