24 جولائی 2014 - 09:50
خالد مشعل ، جنگ بندی غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے بغیر نامنظور

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے غزہ میں جنگ بندی کو صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے کئی برسوں پر مبنی ظالمانہ محاصرے کے خاتمے کے بغیر مسترد کردیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق خالد مشعل نے بدھ کی رات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک حماس کسی بھی سمجھوتے سے قبل غزہ کے محاصرے کے خاتمے کی خواہاں ہے اور موجودہ صورت حال یا مستقبل میں کسی بھی قسم کی جنگ بندی، غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
تحریک حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کوئي بھی مزاحمت کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکتا اور غزہ میں مزاحمت کا ہتھیار ڈالنا، صہیونی حکومت کے ہتھیار ڈالنے اور غاصبانہ قبضے کے خاتمے سے مشروط ہے۔
خالد مشعل نے صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کو ایک ہارا ہوا فرد قرار دیا اور کہا کہ فلسطین کی مزاحمت نے ثابت کر دیکھایا ہے کہ اسرائیل کی غاصب فوج سے طاقتور و قوی ہے۔
خالد مشعل نے صہیونی کالونیوں کے مکینوں کو مسلح اور خطرناک قرار دیا اور کہا کہ صہیونی آباد کاروں نے ایسی سرزمین کا انتخاب کیا ہے کہ جو ان سے تعلق نہیں رکھتی۔

.......

/169