اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ’’یوم القدس، اسلامی امت کی وحدت و مزاحمت کا دن‘‘ کے عنوان سے عالمی یوم القدس کے پہلے بین الاقوامی کارٹون مقابلے میں اپنے فن پارے ارسال کرنے کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
اس مقابلے کے سیکرٹریٹ کے عہدہ دار نے اعلان کیا ہے کہ کارٹون مقابلے میں اپنے فن پارے ارسال کرنے کی پہلے آخری مدت 22 جولائی مقرر کی گئی تھی جو صہیونی حکومت کے حالیہ بھیانک جرائم کے پیش نظر آٹھ دن بڑھا دی گئی ہے۔
محمد عارفیان نے مزید واضح کیا کہ کارٹونسٹ اب اپنے فن پاروں کو 30 جولائی تک سیکرٹریٹ کے ایڈرس پر ارسال کر سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ "اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا"، "فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت کمیٹی" اور "جامع اسلامی آرٹ ویب سائٹ" کے تعاون سے ـ ’’یوم القدس؛ اسلامی امت کی وحدت و مزاحمت کا دن" کے عنوان سے ـ عالمی یوم القدس کے پہلے بین الاقوامی کارٹون مقابلے کا اہتمام کررہی ہے۔ یہ مقابلہ ذیل کے دو حصوں میں منعقد کیا جارہا ہے:
ـ حصۂ اول: "عالمی یوم القدس"
ـ خصوصی حصہ: "فلسطین کو فراموشی کےسپرد کرانے کی تکفیری سازشیں"
حصہ اول میں پہلا درجہ حاصل کرنے والے کو اعزازی ڈپلومہ کے علاوہ 1500 ڈالر اور خصوصی حصے میں اول درجہ پانے والے کو اعزازی ڈپلومہ کے ساتھ 2000 ڈالر نقد انعام دیا جائے گا۔
.................
242