اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان داؤد شہاب نے آج کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ سے تحریک مزاحمت کو فائدہ پہنچا ہے اور جنگ کے میدان نے اس جنگ کی صورتحال واضح کردی ہے۔ تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے بھی ایک بیان ميں کہا کہ آج صبح غزہ اور اس اطراف کے مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران کم از کم 23 فوجیوں کو ہلاک اور دسیوں کو دیگر کو زخمی کردیا ہے اس سے قبل بھی مزاحمتی فورس نے 40 اسرائيلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ در ایں اثنا صہیونی حکومت کے ریڈیو نے آج اعلان کیا ہے کہ غزہ کی جنگ میں114 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں کہ جن میں سے آٹھ کی حالت نازک ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲