22 جولائی 2014 - 12:45
غزہ پر اسرائیلی جارحیت جنگ نہیں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام ہے

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی کئی ممالک نے ملک کے سیاسی استحکام کیلئے بے گناہوں کا قتل عام کیا ہے اور آج اسرائیل اسی روایت پرعمل پیرا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک ممتاز مغربی سیاسی تجزیہ نگار مارک گلن نے پریس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ غزہ پر اسرائیلی بربریت جنگ نہیں بلکہ نہتے فلسطینیوں کا قتل عام ہے اور یہ انسانیت کا بے دریغ کشت و خون ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی کئی ممالک نے ملک کے سیاسی استحکام کیلئے بے گناہوں کا قتل عام کیا ہے اور آج اسرائیل اسی روایت پرعمل پیرا ہے۔
گلن نے کہا کہ یاد رکھنا چاہئے حملہ آور کون ہے اور چڑھائی کرنے والا کون ہے اور بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری کس نے جاری رکھی ہے۔فلسطینیوں نے ایسا نہیں کیا ہے۔ وہ صرف اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں بالکل اسی طرح جس طرح کوئی بھی ملک کرتا جو اس قسم کے صورت حال سے دوچار ہوتا۔
گلن نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم جاری رکھے ہیں لیکن مغربی میڈیا پر مسلط ہو کر وہ اپنے آپ کو بے قصور اور بے داغ ثابت کرا رہے ہیں۔
فلسطینی بحران میں اقوام متحدہ کی سرد مہری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینی بحران کے حوالے سے کبھی کچھ بھی نہیں کرسکتا ۔یہ عالمی ادارہ مغربی اور صیہونی مفادات کیلئے ایک ربر مہر کی حیثیت رکھتا ہے۔اسی ادارے کی ایماء پر عراق تباہ ہوا۔
مارک گلن نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو وحشی جانو ر تصور کرتا ہے ۔وہ جانتے ہیں کہ اگر ہم نے کوئی اقدام اسرائیل کے مفادات کے خلاف اٹھایا تو وہ نیویارک شہر میں ان کی عمارتوں کو تباہ کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲