22 جولائی 2014 - 12:17
امریکی ادارےنیشنل سیکورٹی کے جاسوس کے انکشاف

امریکی نیشنل سیکورٹی کا ادارہ عام امریکیوں کے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور کمپیوٹرز سے نجی تصویریں نہ صرف دیکھتا ہے ،اس پر تبصرہ کرتا ہے

ابنا: لندن......امریکی نیشنل سیکورٹی کا ادارہ عام امریکیوں کے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور کمپیوٹرز سے نجی تصویریں نہ صرف دیکھتا ہے ،اس پر تبصرہ کرتا ہے بلکہ اسے شیئر بھی کرتا ہے۔ یہ انکشاف ایڈورڈ اسنوڈن نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں کیا۔ دہشت گردی روکنے کے نام پر امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے مشکوک افراد کے علاوہ عام لوگوں کی نجی تفصیلات تک رسائی حاصل کی،ان کے موبائل فون کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کو کھنگال ڈالا، نیشنل سیکوریٹی کے سابق انسٹرکٹر ایڈورڈ اسنوڈن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس پروگرام سے منسلک این ایس اے کے اہلکاروں نے عام لوگوں کی انتہائی ذاتی تصویریں نہ صرف دیکھیں بلکہ ان پر تبصرے بھی کئے ،اور تو اور یہ تصویریں دوسروں کے ساتھ شیئر بھی کی گئیں۔ اسنوڈن کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو پتا ہی نہیں کہ ان کی کون کون سی تصویریں کہاں کہاں دیکھی جا رہی ہیں،اسنوڈن نے اپنے انٹرویو میں برطانیہ پر خاص طور پر تنقید کی،جہاں پرائیویسی کے قانون کمزور ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کو جاسوسی کے پانچ ملکوں کے گروپ فائیو آئیز Five Eyesکینیڈا،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ ،برطانیہ،امریکا نے بطور ٹیسٹنگ گراؤنڈ استعمال کیا۔

.......

/169