22 جولائی 2014 - 10:59
طالبان کا دو فوجی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ

افغانستان میں طالبان کے ترجمان نے افغان فوجیوں کو دو ٹینک تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ابنا: ہماری پشتو سرویس کے مطابق طالبان گروہ کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ طالبان گروہ نے آج صبح صوبے قندھار کے علاقے خاکریز کے قریب افغان فوجیوں کے دو ٹینکوں کو بارودی سرنگ کے دھماکے سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں نو افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ طالبان گروہ کے اس دعوے کی ابھی تک آزاد ذرائع نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

.......

/169