22 جولائی 2014 - 08:45
غزہ پر صہیونی بربریت کی انتہاء، شہیدوں کی تعداد چھے سو کے قریب  + تصویر

غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کے حملے بدستور جاری ہیں جبکہ تازہ فضائی حملوں میں سات فلسطینی مسلمان شہید ہوگئے۔

ابنا: غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کے حملے بدستور جاری ہیں جبکہ تازہ فضائی حملوں میں سات فلسطینی مسلمان شہید ہوگئے۔ اس طرح صیہون؛ بربریت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 583 ہوگئی ، ڈھائی ہزار سے زائد مسلمان زخمی بھی ہوئے ہیں ،ان حملوں میں سینکڑوں کی تعداد میں مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔ حماس کی جوابی کارروائی میں 27 صیہونی فوجیوں سمیت 29 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ بمباری کے نتیجے میں 7 کمسن بچوں سمیت 9 افراد شہید ہوگئے جبکہ ایک اور کاروائی میں صیہونی فوج نے سرحد عبور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے فائرنگ کر کے مزید 10 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ دیر البلاح کے اسپتال پر صیہونی فوج کے حملے میں 5 فلسطینی شہید جبکہ 70 دیگر زخمی ہوئے۔ ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں سات بچوں سمیت 9 افراد شہید ہوئے جبکہ غزہ سٹی میں ایک اور مکان پر کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں چار بچوں سمیت مزید 9 افراد شہید ہوئے۔ غزہ سٹی ہی کے علاقے میں رہائشی عمارت پر جیٹ طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت 11 افراد شہید ہوئے۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بربریت کے دوران 2600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب حماس نے بھی، جوابی کارروائی میں 9 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔اس طرح اب تک 27 فوجیوں سمیت مرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔اسرائیلی حملوں میں بڑی تعداد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افراد فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں پہنچ چکے ہیں۔


.......

/169