اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم بڑھتے جارہے ہیں، ذرائع کے مطابق صرف چند گھنٹوں کے دوران پچاس کے قریب فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ۔ جن میں اکثر عورتیں اور بچے شامل ہیں ۔ گزشتہ روز کی بمباری کے بعد اب بھی ملبے سے لاشیں نکالی جارہی ہیں ۔ غزہ میں گزشتہ روز اسرائیل کی وحشیانہ کاروائی میں 120 کے قریب نہتے فلسطینی مسلمان شہید ہوئے تھے ، آج کے حملوں سے لگتاہے کہ صیہونی حکومت، اس ریکارڈ تعداد کو پار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، چند گھنٹوں میں طیاروں سے بمباری اور ٹینکوں سے گولہ باری کرکے 47 افراد کو شہید کردیا گیا ،ایک گھر پر کئے جانے والے حملے میں 7 بچوں سمیت 9 افراد شہید ہوئے جو ایک ہی خاندان سے تھے ۔ دوسری طرف اتوار کو کئے گئے حملوں کے بعد تباہ ہونے والے مکانات سے لاشیں نکالے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ غزہ سٹی کے ایک گھر سے 16 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں ۔ جس سے چودہ روزہ کاروائی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 505 ہو گئی ہے ۔ غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے بھی درجنوں صیہونی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کردیا۔ صرف کل کی ایک کاروائی میں تیرہ صیہونی فوجی ہلاک ہوئے۔




































۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲