اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہرات کے گورنر فضل اللہ وحیدی نے کہا ہےکہ امریکہ کے ڈرون طیاروں نے گذشتہ روز اس صوبے کے شہر اوبہ پر حملہ کر دیا جس میں گیارہ افراد جاں بحق اور چھے زخمی ہوگئے۔ ادھر صوبہ لوگر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے شولوک پل علم نامی علاقے پر حملے کئے جن میں پندرہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ واضح رہے امریکیوں نے تیرہ برسوں سے افغانستان پر قبضہ کررکھا اور یہ قبضہ اس جنگ زدہ ملک میں امن قائم کرنے کے بہانے کیا گيا تھا۔ امریکہ نے افغانستان میں امن تو قائم نہیں کیا لیکن مختلف طریقوں سے نہتے عوام کا خون بہارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲