ابنا: رپورٹ کے مطابقاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےٹیلیفون پر مصرکے وزیر خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مصر، اسلامی اور انسانی بنیادوں پرغزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو امداد بہم پہنچانے کےلئےرفح سرحد کھول دے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی وجہ سے ایران اور عالم اسلام کے مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ مصرکو ایک بڑے عرب ملک کی حیثیت سے غزہ کے مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مصری وزیر خارجہ پر زوردیا کہ وہ اسلامی اور انسانی بنیادوں رفح سرحد کھول دے تاکہ غزہ میں زخمیوں کو طبی اور غذائی امداد فراہم کی جاسکے۔
.......
/169