20 جولائی 2014 - 13:20
پاکستان میں شہادت امیر المومنین(ع) پر جلوس ہائے عزا کا سلسلہ جاری

پاکستان میں آج یوم علی منایا جارہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں ہرسال اکیس رمضان المبارک کو امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے یوم علی(ع) منایا جاتا ہے جس میں بلا تفریق مذمب لوگ شریک ہوتے ہیں۔ کراچی میں یوم علی(ع) کا مرکزی جلوس نشتر پارک سےبرآمد ہوا ہے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیرہوگا۔ حکومت پاکستان نے یوم علی(ع) کے جلوس کی سکیورٹی کے کڑی حفاظتی انتظامات کئے ہیں اور اکیس ہزار پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا ہے۔ کسی بھی طرح کے ناخوشگوار حالات کا سامنا کرنے کے لئے فوج کو اسٹینڈ بائي رکھا گیا ہے۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی یوم علی(ع) کے جلوسوں کی حفاظت کے لئے بھرپور حفاظتی انتظامات کئے گئےہیں۔ لاھور میں بھی اپنے مقصد کی طرف رواں دواں ہے۔شہر بھر میں یوم علی(ع) دفعہ ایک سو چوالیس لاگو ہے۔ اسلام آباد میں یوم علی(ع) کا جلوس اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہا ہے اسلام آباد میں  بھی دفعہ ایک سو چوالیس لاگو ہے۔ کوئٹہ میں بھی انتہائي سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کوئٹہ کئي برسوں سے تکفیریوں کےہاتھوں شیعہ کشی کا میدان رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲