اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بوکوحرام گروہ کے افراد نے شمال مشرقی نائيجیریا کے ایک گاؤں کے 100 افراد کو قتل کرنے کے بعد ان کے گھروں پر بوکوحرام گروہ کا پرچم لہرادیا۔ انسانی حقوق امور میں ایک سرگرم کارکن نے کہا ہے کہ یہ واقعہ نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر مایڈو گوری سے 53 کلومیٹر فاصلے پر واقع گاؤں میں پیش آیا ہے۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ انتہاپسند گروہ بوکوحرام کا پیغام ملنے کے بعد آسکیرا اوبا گاؤں کے باشندے گاؤں سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس علاقے کے 9 دیگر گاؤں کو بھی بوکوحرام گروہ کے حملوں کا خطرہ ہے۔ واضح رہے بو کو حرام بھی ایک تکفیری انتھا پسند گروہ ہے جو دیگر تکفیری گروہوں کی طرح وہابی نظریات کا پابندی ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہےکہ تمام تکفیری انتھا پسند گروہوں کا فکری سرچشمہ وہابیت کے انتھا پسند نظریات ہیں جو سعودی عرب کا سرکاری مسلک ہے۔ ساری دنیا میں تکفیری دہشتگردوں کو سعودی عرب کی مالی اور فوجی حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲