18 جولائی 2014 - 18:36
کراچی میں یوم علی (ع) پر دھشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کراچی کے علاقے سلطان آباد میں رینجرز نے کارروائی کرکے یوم علی علیہ السلام پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی کے علاقے سلطان آباد میں رینجرز نے کارروائی کرکے یوم علی علیہ السلام پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔  رینجرز ترجمان کے مطابق دہشتگرد یوم علی کے جلوس اور مجالس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔  کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق رینجرز کی اس کارروائی میں  6 خودکش جیکٹس، 8 کلاشنکوف، 12 آوان گولے، 2 ایل ایم جی، 3 کلو بال بیئرنگ، 100 میٹر پرائم کوڈ برآمد کرلیا گیا ہے۔ پاکستان رینجرز کے ترجمان بریگیڈئر حامد کے مطابق دہشت گرد یوم علی علیہ السلام پر جلوس کونشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن رینجرز نے بروقت کارروائی کر کے ان کے عزائم ناکام بنا دیئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲