اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جماعت اسلامی ضلع پشاور شعبہ خواتین کے زیر اہتمام غزہ میں اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والی خواتین اور بچوں سے اظہار یکجہتی اور صہیونی مظالم کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ میں بچے بھی شریک ہوئے، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر صہیونی مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مظالم کی نئی داستانیں رقم کردی ہیں، روزہ دار خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک یک آواز ہوکر اسرائیل کیخلاف عملی اقدامات کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲