17 جولائی 2014 - 14:54
پاکستان، دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام

پاکستان کےوزيراعظم نوازشريف کے فارم ہاؤس رائے ونڈ ميں سيکورٹي اہلکاروں نے دہشتگردي کے ايک بڑے منصوبے کو ناکام بناديا ہے ۔

ابنا:لاہور ميں سيکورٹي حکام کا کہنا ہے ک پنجاب پوليس کي ايليٹ فورس نے خفيہ اطلاع کي بنياد پر بدھ اور جمعرات کي درمياني رات رائے ونڈ ميں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردي , جس کے بعد دہشت گردوں اور پوليس اہلکاروں کے درميان گھنٹوں معرکہ جاري رہا ہے ۔ اس لڑائي ميں دوسيکورٹي اہلکار مارے گئے ۔

دہشت گردوں نے اس لڑائي ميں بھاري ہتھياروں کا بھي استعمال کيا ۔ رپورٹوں ميں بتايا گياہے دہشت گردوں نے نوازشريف کے گھر سے تين کلوميٹر دور آرائياں پنڈ کے علاقے ميں ايک گھر ميں راکٹ، گرينيڈ اور ديگر ہتھيار جمع کرلئے تھے اور حملے کي منصوبہ بندي کي جارہي تھي ۔
سيکورٹي حکام کا کہنا ہے کہ کئي گھنٹے تک جاري فائرنگ کےتبادلے کے بعد دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ پر سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے قبضہ کرليا ہے ۔ سيکورٹي فورس کے حملے ميں ايک دہشت گردہلاک ہوا جبکہ ايک اور دہشت گرد کو زخمي حالت ميں گرفتار کرليا گيا ہے ۔
.......

/169