16 جولائی 2014 - 13:46
اسلامی مزاحمت کی جوابی کاروائیوں میں ہلاک ہوئے اسرائیلی فوجی خفیہ طریقے سے دفنائے جا رہے ہیں

اسرائلی اسلامی مزاحمت کے رائکٹ حملوں میں جان بحق ہوئے فوجیوں کو خفیہ طریقے سے دفن کر رہا ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصری میڈیا کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اسرائلی اسلامی مزاحمت کے رائکٹ حملوں میں جان بحق ہوئے فوجیوں کو خفیہ طریقے سے دفن کر رہا ہے۔
مصر کے روزنامہ ‘‘یوم 7 ‘‘ کے مطابق مشرقی یوروشیلم میں اسرائیلی فوج فلسطینی رائکٹوں میں جان بحق ہوئے فوجیوں کو دفن کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
گذشتہ چند روز سے صہیونی حکومت کے فضائی حملوں کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو اپنے رائکٹوں کا نشانہ بنایا ہے ۔
تاہم غاصب صہیونی حکومت نے ان رائکٹ حملوں میں کس بھی اسرائیلی فوجی یا عام شہری کی ہلاکت پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔
درایں اثنا اسرائیلی ذرائع کے مطابق حماس کے ذریعے داغے گئے جدید رائکٹوں کی زد میں آکر کم از کم دو سو سے زائد صہیونی جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 8 جولائی سے صہیونی فضائیہ فلسطین کے شہری علاقوں اور سرکاری عمارتوں پر بمبای مسسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں اور فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان حملوں میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں اکثر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲