16 جولائی 2014 - 09:42
فلسطین اسلامی ملکوں کے لیے میدان آزمائش ہے: ڈاکٹر لاریجانی

ایران کی پارلیمنٹ ،مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکرنے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین، اسلامی ملکوں کے لئے آزمائش کا میدان ہے تاکہ اپنے درمیان اتحاد و اتفاق قائم کرسکیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے کل رات تہران میں مسلم ملکوں کے سفیروں کے اجتماع میں کہا کہ اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ اپنے چھوٹے، جزئی اور بے وقعت اختلافات کو بھول جائیں اور اس کے بجائے عالم اسلام کو لاحق تشویش کےبارے میں غور کریں اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں ٹھوس قدم اٹھائیں ۔ ڈاکٹر لاریجانی نے اس بات کے پیش نظر کہ مسئلہ فلسطین اسلامی ملکوں کے درمیان اتحاد و اتفاق پر منتج ہوسکتا ہے کہا کہ آج مجلس شورائے اسلامی اور اسلامی جمہوریۂ ایران، فلسطین کے عوام کے موقف اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی حمایت کرتا ہے اور ہم اپنا فریضہ سمجھتے ہيں کہ اپنے تمام وجود کے ساتھ ہر ممکن طور پر فلسطین کے مظلوم عوام کا ساتھ دیں اور ان کی مدد کریں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲