14 جولائی 2014 - 09:37
صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی غزہ  پر حملوں میں شدت لانے کی تاکید

صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ پٹی پر کۓ جانے والے حملوں میں شدت پیدا کرنے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے آج کابینہ کی ہفتہ وار میٹنگ میں غزہ پٹی میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر توجہ کۓ بغیر کہا کہ اسرائیل اپنی بڑھتی ہوئي طاقت کے ساتھ اس علاقے پر اپنے حملے کر رہا ہے۔نیتن یاہو نے غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے بند کۓ جانے کے وقت کی جانب اشارہ کۓ بغیر کہا کہ یہ حملے شائد طویل مدت تک جاری رہیں گے۔ واضح رہےکہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں زیادہ بچے اور خواتین جاں بحق ہو رہے ہیں لیکن صیہونی وزیر اعظم نے اس کے باوجود یہ دعوی کیا ہےکہ وہ خطے میں امن کی برقراری کے لۓ کوشاں ہیں۔ واضح رہےکہ خطے اور عالمی سطح پر ان حملوں کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲